جشن بروغل کے انتظامات بارے ڈی سی اپر چترال کی زیرصدارت میٹنگ

بونی (زیل آن لائن) دو روزہ جشن بروغل کی تیاروں اور انتظامات کے حوالے سے اپر چترال کے ہیڈکوارٹربونی میں ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت  ایک میٹنگ  منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں بروغل   فیسٹول جس  کا آغاز 5 ستمبر 2020 ءسےہورہا ہےاس فیسٹول کو شایان شان طریقے سے منانے اور اس کے لیے  انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس جشن کو بہتر سے بہتر انداز میں منانے اور بھرپور انتظامات کی یقین دہانی کرادی۔  میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار تنولی کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین، ضلعی انتظامیہ کے اہلکار، ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس  اور غیر سرکاری تنظمیوں  کے ہیڈز نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نےاس ایونٹ کو بھر طریقے سے منانے اور ان کے لیے  بروقت انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے تمام شرکاء کو ہدایات جاری کردی ۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
119720cookie-checkجشن بروغل کے انتظامات بارے ڈی سی اپر چترال کی زیرصدارت میٹنگ

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This