Supreme Court Dam Initiative

اسفندیار ولی کی قیادت میں اے این پی مستحکم پارٹی بنی ہوئی ہے، خدیجہ سردار

دروش (زیل نمائندہ) عوامی نیشنل پارٹی  کے 34واں یوم تاسیس کے سلسلے  میی عوامی نیشنل پارٹی تحصیل  دروش کا  ایک سادہ  مگر پروقار تقریب  ضلعی نائب صدر   غلام احد کی رہائش گاہ  پر منعقد ہوئی  -تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبران، ضلعی عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر  خدیجہ بی بی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کیں جس نے  غلام احد کے گھر پر پارٹی پرچم لہرایا اور کارکنوں میں لال جھنڈیاں تقسیم کی اور ان کے حوصلے بڑھائی۔  تقریب میں لال جھنڈے کے دن کو پرجوش طریقے سے منانے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا گیا۔  تقریب میں ملی مشراسفندیار ولی خان  اور صوبائی صدر   ایمل ولی خان کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد  کا  اظہار کیا گیا۔  تقریب کے اختتام  پر ملک کی خوشحالی اور پارٹی کی ترقی کے لے دعا مانگی گئی ۔تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے لے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر خدیجہ بی بی نے دروش کے مختلف محلوں گھروں اور مین بازار میں دکانوں پر سرخ پرچم لہرائی۔ اپنے خطاب میں خدیجہ بی بی نے کہاکہ مستقبل عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور ڈی آئی خان سے لے کر چترال پر اب خدائی خدمتگاروں کا راج ہوگا جس کے نتیجے میں صوبہ دوبارہ ترقی وخوشحالی سے ہمکنار ہوگا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
118570cookie-checkاسفندیار ولی کی قیادت میں اے این پی مستحکم پارٹی بنی ہوئی ہے، خدیجہ سردار

کالم نگار/رپورٹر : نور افضل

Share This