Supreme Court Dam Initiative

ارکاری میں پتھر لگنے سے ایک شخص جان بحق

چترال (زیل نمائندہ) بیستی ارکاری کے مقام پر قیمتی پتھروں کی کان کنی کے سائٹ پر کام کرنے والا پتھر لگنے سے جان بحق ہوگئے جس کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا۔ پولیس اسٹیشن ارکاری کے ایس ایچ او کے مطابق طارق خان ولد بلال ساکنہ تیمرگرہ لوئر دیر اتوار کی صبح سائٹ میں کام میں مصروف تھاکہ اوپر پہاڑ سے پتھر ان کے سر پر آگرا جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے کچھ لمحیبعد ہی راستے میں دم توڑ گئے۔ طارق خان کی عمر 25سال بتائی جاتی ہے جس کی میت کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی گاؤں تیمرگرہ روانہ کیا گیا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
117800cookie-checkارکاری میں پتھر لگنے سے ایک شخص جان بحق

کالم نگار/رپورٹر : نور افضل

Share This