Supreme Court Dam Initiative

دروش کا خوب صورت علاقہ ‘گوس’بنیادی ضروریات سے محروم

دروش(زیل نمائندہ)چترال کے تاریخی علاقے دروش میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جو آج تک حکام کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نظروں سے بھی اوجھل ہے۔ گوس نامی گاؤں پہاڑوں کے بیج میں اونچائی  پر واقع ہے اورپہاڑوں کی  چوٹیوں کی وجہ سےزیرین علاقوں سے نظرنہیں آتا۔ اس گاؤں پر آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل والا ضرب المثل بالکل سہی  آتا ہے کیونکہ یہاں جانے  کے لیے دروش گول کے پہاڑ کو  عبور کرنا پڑتا ہے۔ یہاں سات سو کی آبادی ہے مگر ان کے لیے  اب تک  سڑک ہے نہ ہسپتال اور نہ ا سکول۔ ایک غیر سرکاری ادارے نے یہاں جانے کے لیے  چند سال پہلے ایک کچہ راستہ بنایاتھا  جب کہ اس سے پہلے یہاں کے لوگ پہاڑ  پر چڑھ کر پیدل آتے جاتے  تھے۔  یہاں بچوں کے کا کہنا ہے کہ وہاں صرف ایک  مکتب سکول کی ایک بوسیدہ عمارت ہے  جس میں بچوں کو ڈر لگتا ہے یہاں ابھی تک پرائمری سکول تک نہیں ہے۔ یہاں اب تک کوئی ڈسپنسری یا شفاخانہ تک نہیں ہے  لوگ اپنے مریضوں کو  خاص کر خواتین کو بیماری کی حالت میں چارپائی پر ڈال کر دروش ہسپتال لے جاتے ہیں جو اکثر راستے ہی میں جاں بحق ہوتے ہیں۔چاہے طوفان، بادوباران ہو یا برف باری  یہاں کے بہادر بچے تین گھنٹے پیدل سفر کرکے دروش سکول جاتے ہیں مگر واپسی پر زیادہ وقت اس لیے  لگتا ہے کہ پہاڑ پر چڑھ کر آنا پڑتا ہے۔ 

گوس کی خواتین پہاڑوں کے بیج چشموں سے پینے کے لیے پانی مٹکوں میں بھر کر  لاتی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ووٹ مانگنے کے لیے  اکثر امیدوار تو یہاں آتے ہیں مگر الیکشن کے بعد  آج تک کوئی رکن صوبائی یا قومی اسمبلی  یہاں نہیں آیا ہے۔  لوگوں کو یہ بھی شکایت ہے کہ  اور تو اور آج تک چترال کا کوئی میڈیا والا بھی ہماری حال احوال پوچھنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ غیر مقامی صحافی گل حماد فاروقی اور ان کی ٹیم پہلی بار اس وادی میں لوگوں کے مسائل میڈیا میں اجاگر کرنے کے لیے پہنچ گیا۔ بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی یہاں کے لوگ پتھر کے زمانے کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یہاں کے مجبور لوگ صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اداروں سے بھی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا  پرزور مطالبہ کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم بھی پاکستانی ہیں اور ہمارا بھی اتناہی حق ہے جتنا کسی بڑے شہر کے دیگر پاکستانیوں کا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
117680cookie-checkدروش کا خوب صورت علاقہ ‘گوس’بنیادی ضروریات سے محروم

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This