Supreme Court Dam Initiative

طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے چیئرمین سنیٹر طلحہ محمودکا دورہ اپر چترال

بونی (زیل نمائندہ)طلحہ محمود فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمیں سنیٹر طلحہ محمود ایک روزہ دورے پر اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی پہنچ پہنچے تو جمیعت علماء اسلام اپر چترال کے قائدین نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک مختصر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ضلعی امیر اپر چترال مولانا شیرکریم شاہ اپر چترال آمد پر سنیٹر طلحہ محمود کو خوش آمدید کہا اور دُکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے چترال جیسے دور افتادہ علاقے کی ضرورت مندوں کے ساتھ تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اور سنئیرنائب امیر مولانا فتح الباری نے بھی خطاب کرکے موجود حالات میں طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چترالی روایت کے تحت چترالی چغہ اور ٹوپی آپ کو پہنائے گئے۔ بعد میں طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے چیئرمین سنیٹر طلحہ محمود نے اپنے مختصر خطاب میں چترالی عوام کی بے لوث محبت کو سراہا اور چترال کے لوگوں کو محبت کرنے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چترال کے تقریباً پانچ ہزار ضرورت مندوں تک راشن پہنچا چکے ہیں اور انشاء اللہ اس سلسلے کو برقرار رکھا جائے گا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
117590cookie-checkطلحہ محمود فاؤنڈیشن کے چیئرمین سنیٹر طلحہ محمودکا دورہ اپر چترال

کالم نگار/رپورٹر : ذاکر زخمی

Share This