Supreme Court Dam Initiative

تجار یونین دروش کی طرف سے تاجر برادی میں سرجیکل ماسک کی تقسیم

دروش(زیل نمائندہ) تجار یونین دروش کے صدر او رضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف  حاجی گل نواز نے دروش بازار میں  دکانداروںمیں سرجیکل ماسک تقسیم کرکے  تاجر حضرات سے اپیل  کی ہے  کہ SOPs پر عمل در آمد کرکے بغیر ماسک کے کسٹمرز  کو دکان کے اندر آنے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے حکومتی احتیاطی تدابیر کو اپنا کر  کورونا وائرس کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی گل نواز نے کہا کہ زیادہ ہاتھ دھونے  کے ساتھ ساتھ سینیٹائیزر کے استعمال کے ساتھ ساتھ صفائی برقرار رکھنے اور ماسک پہن کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام میں نہایت ہی اہم ثابت ہوگا  اورکورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
116980cookie-checkتجار یونین دروش کی طرف سے تاجر برادی میں سرجیکل ماسک کی تقسیم

کالم نگار/رپورٹر : جہانزیب

Share This