Supreme Court Dam Initiative

یونین کونسل یارخون میں قائم  قرنطینہ کا انتظام اسماعیلی رضاکارچلارہے ہیں

چترال (زیل نمائندہ) اپرچترال کے دُوراُفتادہ اورپس ماندہ یونین کونسل یارخون میں اسماعیلی کونسل بریپ، بانگ اوریارخون لشٹ کے احاطے میں ضلعی انتظامیہ اپرچترال کےقائم کردہ قرنطینہ میں مقیم افرادکے لیے تمام انتظامات  اسماعیلی رضاکار اورآغاخان  لوکل کونسل کر رہے ہیں ۔ ان میں  تین وقت کاکھانہ،گرم پانی،جلانے کی لکڑی ،بسترے اوردیگرضروری اشیاء شامل ہیں۔ قرنطینہ میں موجود افرادکے 14دن مکمل ہونے پرپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والا آرایچ سی ہسپتال مستوج کے انچارج آرایم او ڈاکٹرشاہ نادرقرنطینہ سنٹرزکے دورے کیے اور طبی معائنہ کرنے کے بعداپنے اپنے گھروں کوجانے کا حکم دیا۔نامدارلوکل کونسل بانگ کے پریذیڈنٹ محمدولی ،بریپ کے غفورعلی خان اوریارخون لشٹ کے سیاراحمدنے یوسی یارخون کے اندرمختلف قرنطینہ سنٹرزمیں 14دن مکمل ہونے کے بعدگھروں کوجانے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ عالمی وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا۔ چونکہ اس وبا کاخاص علاج میسر نہیں ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اسماعیلی کونسل عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اورعوام کو ہر ممکن مدد اور تحفظ فراہم کر رہاہےاور اب تک یونین کونسل یارخون میں دستیاب لسٹ کے مطابق 187افرادکو14دن مکمل ہونے کے بعدگھروںکوبھیج دیااور213کے قریب مرد،خواتین اوربچے اس وقت بھی گھرکے الگ کمروں میں رکھے گئے ہیں۔ اُن کی باقاعدہ نگرانی ضلعی انتظامیہ ،مقامی پولیس،  اسماعیلی کونسل اور رضاکار کررہے ہیں۔

اس موقع پر ریزیڈینشل میڈیکل آفیسر آرایچ سی ہسپتال مستوج ڈاکٹرشاہ نادر نے کہاکہ اگر آپ کے بچے یا خاندان کے کسی فرد میں بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری جیسی علامات ظاہر ہو جائے تو فوری طور پرحکومت اورآغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کی ہیلپ لائن نمبرپررابطہ کریں۔ ڈاکٹر کے پاس جانے سے قبل اُسے یہ تمام معلومات فون پر فراہم کیاجائے گا۔اگر ہم جوش کے بجائے ہوش سے کام لیں تو ہم کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔انہوں نےمزید  کہاکہ دن میں کئی بار ہاتھ دھوئیں، خاص طور پر کھانے سے پہلے ، ناک صاف کرنے کے بعد ، کھانسی اور چھینک کے بعد اور بیت الخلا میں جاتے ہوئے۔انہوں نے کہاکہ طبی ماسک پہننے کا مشورہ اس وقت دیا جاتا ہے جب آپ میں سانس کی علامات (کھانسی اور چھینک) ظاہر ہوچکی ہوں اور اس صورت میں ماسک پہننے کا مشورہ اس لیے دیا جاتا ہے تاکہ دوسرے محفوظ رہیں۔ اس موقع پربریپ ،بانگ،دیوسیراورشوڑکوچ قرنطینہ سنٹرزسے فارغ ہونے والے شاہین بیگ،گل یوسف خان،گل وکیل ،محمدعزیز،سیدناصرالدین شاہ،آدینہ محمد،شیراعظم اوردیگرنے اس مشکل حالات میں قرنطینہ میں رہ کربنیادی ضرورت اشیاءفراہم کرکے حوصلہ دینے پر آغاخان ہیلتھ سروس اپرچترال ،اسماعیلی کونسل ،مقامی والینٹرز،ضلعی انتظامیہ اورچترال پولیس کاشکریہ اداکیا ۔ضلعی انتظامیہ اپرچترال کا نمائند ہ ضیاءالرحمن اے کے ڈی این کے تمام اداروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں اے کے ڈی این کے تمام ادارے حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں جوقابل تعریف ہیں۔اس موقع پراسماعیلی کونسل بانگ کے سیکرٹری عبدالناصر ،چیئرمین لوکل طریقہ بورڈ بانگ بشیراحمد،سیکرٹری ہیلتھ سروس یارخون قاری مولامدد،مکھی سنٹرجماعت خانہ میراگرام نمبر 2عبدالعزیز،استاد وزیرپناہ اورعلاقے کے عمائدین نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سرو س چترال کے میڈیکل ٹیم ہمیشہ عوام کو مشکل وقت میں ایمرجنسی خدمات مہیا کر تے ہیں اور ان حالات میں بھی بھر پور انداز میں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاکرکام کررہے ہیں جو لائق تحسین ہیں۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
114550cookie-checkیونین کونسل یارخون میں قائم  قرنطینہ کا انتظام اسماعیلی رضاکارچلارہے ہیں

کالم نگار/رپورٹر : نذیرحسین شاہ

Share This