Supreme Court Dam Initiative

ایک اور چترالی طالب علم گولڈ میڈل اعزاز کے لیے نامزد

چترال (زیل نمائندہ ) جب محنت، لگن اور انتھک کوششوں کی بات کی جائے تو چترال کی طلباء و طالبات کا نام ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔ اسی طرح چترال کا ایک اور ہونہار قابل فخر سپوت مولانا مفتی محمدسہیل انجم انے اپنی قابلیت اور بھرپور لگن کی بناء پر چترال یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات میں ٹاپ کرکے گولڈ میڈل کیلئے اپنے آپ کو نامزد کیا۔ یا درہے موصوف کا تعلق گاؤں بکرآباد چترال سے ہے۔ اور آجکل چترال کامرس کالج میں بطور لیکچرر اسلامیات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی، والدین کی دعاؤں او راساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
114400cookie-checkایک اور چترالی طالب علم گولڈ میڈل اعزاز کے لیے نامزد

کالم نگار/رپورٹر : ارشاد اللہ شاد

Share This