Supreme Court Dam Initiative

ریسکیو1122کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جراثیم کش اسپرے

چترال (زیل نمائندہ)علاقے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے لیے ریسکیو 1122کی طرف سے جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ ہفتے سے جاری اس مہم کے تحت  ٹاؤں چترال کے مختلف مقامات میں اسپرے کرایا گیا جس میں بازار،جنرل بس اسٹینڈ،مادراینڈ چائلڈ ہسپتال، کامرس و ڈگری کالج ہاسٹلز،ہسپتال روڈ سمیت دوسرے مقامات شامل تھے۔ آج ریسکیو کے اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں جراثیم کش اسپرے کیا جو موجودہ حالات میں اس وبا سے بچنے میں کارآمد ثابت ہوگا۔عوامی حلقوں نے ریسکیو1122کے اس کاوش کو سراہتے ہوئے دوسرے مقامات میں بھی جراثیم کش اسپرے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
114110cookie-checkریسکیو1122کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جراثیم کش اسپرے

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This