بونی کو دومادُومی پاورہاؤس سے بجلی مہیا کی جائے گی،ڈی سی اپر چترال

بونی (زیل نمائندہ )چترال لوئر اورخاص کر اپر چترال کے تمام علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سےعلاقے کے عوام مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اپر چترال اور خاص کر نوزائیدہ ضلع کے ہیڈکوارٹرزبونی میں بجلی کی لوڈشیڈینگ اہم معمہ بن گیا ہے۔اپر چترال کے ڈپٹی کمشنرشاہ سعود نے ہنگامی طور پر دومادُومی پن بجلی گھر سے بونی شہر کو بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت ایس،ار،ایس،پی، تحریک حقوق عوام، اور پاور کمیٹی دومادُومی کا مشترکہ اجلاس ڈی،سی آفس بونی منعقد ہوا۔ اجلاس کامقصد شدید لوڈ شیڈنگ کا شکار ضلعی ہیڈکوارٹر کو ہنگامی بنیادوں پر دومادومی پاور ہاؤس سے بجلی کی ترسیل شروع کرنے سے متعلق تھا۔ اجلاس کے دوران ڈی،سی،صاحب نے محکمہ انرجی کے اعلی حکام سے رابطہ کرکے اس پاؤر پراجیکٹ کو فنکشنل بنانے کے لیے ایس،ار،ایس،پی اورپیڈو کے درمیان ہونے والے معاہدے پر بروقت عملدرآمد کرنے پر زور دیا جبکہ محکمہ پیڈو کے ضلعی عہدیداروں نے ایس،ار،ایس،پی کو دومادومی ایم،ایچ،پی سے بونی کو بجلی فراہم کر نے کے اپنے ٹرانسمیشن لائن استعمال کرنے کی اجازت دی جس پر ایس،ار،ایس،پی نے ہنگامی بنیادوں پر پاءور ہاؤس سے بجلی کی ترسیل شروع کرنے لئے کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  اس موقع پر عمائدین علاقہ اور تحریک حقوق عوام کے عہدیداروں نےدومادُومی پاور پراجیکٹ سے بونی شہر کو بجلی کی فراہمی کے لیے ہر قسم کے تعاون اور مدد کی پیشکش کے ساتھ جلد از جلد بجلی کی ترسیل شروع کرنے کے لیے گزارش کی۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
112590cookie-checkبونی کو دومادُومی پاورہاؤس سے بجلی مہیا کی جائے گی،ڈی سی اپر چترال

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This