کھوار اہل قلم حلقہ پشاور کے زیرانتظام محفل مشاعرہ

پشاور(زیل نمائندہ ) گزشتہ دنوں پشاور پریس کلب میں  کھوار اہل قلم حلقہ پشاور کے زیر اہتمام محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔  مشاعرے کی صدارت معروف شاعر فضل الرحمن شاہداورمہمان خصوصی چترال ہومز پراپرٹی ڈیلر اینڈ بلڈرز کے انجینیر فیض الرحمان تھے۔ مہمان اعزاز کے طور پر کے پی کے چیمبر آف کامرس  اینڈ اینڈسٹری کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبر صادق امین موجود تھے۔مشاعرہ شروع ہونے سے پہلے کھوار اہل قلم حلقہ پشاور کے نو منتخب کابینہ کے  اراکین سے چیرمین محیب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے حلف لیا۔ نو منتخب کابینہ میں محیب اللہ‌ تریچوی چیرمین، مولانا غلام قادر جیلانی نائب چیرمین، مولانا عمر فیضی سرپرست اعلیٰ،قاری عطاءالرحمن عدیم صدر، حیات محمد کیفی نائب صدر، امیرالدین امیر جنرل سیکریٹری، محمد ایاز آس جوائنٹ سیکریٹری، ثناءاللہ ثنائی پریس سیکریٹری اور رفیع اللہ رنجورسیکریٹری مالیات  منتخب ہوئے۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض اقرارالدین خسرو، ایاز آس اور امیرالدین امیر نے باری باری انجام دیے ۔  مشاعرے میں چترال اور پشاور سے آئے  پچاس سے زائد شعراء نے مختلف موضوعات پر  کلام پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کیں۔ سینئر شعراء میں فضل الرحمن شاہد،عنایت جلیل قاضی ، خواجہ سعید احمد، مہربان الٰہی  حنفی،  ظہورالحق دانش، عنایت اللہ اسیر، شہزاد احمد شہزاد، خیر محمد سہیل، عبداللہ شہاب، محمد زاہدین زاہد، حمیداللہ مسرور، مولانا عمر فیضی سمیت پچاس سے زائد شعراء نے کلام پیش کیے۔

 

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
110790cookie-checkکھوار اہل قلم حلقہ پشاور کے زیرانتظام محفل مشاعرہ

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This