گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کی فٹ بال ٹیم کو مبارک باد، ڈی- ای -او اپر چترال

پشاور(زیل نمائندہ)ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ) محمود غزنوی نے اپنے ایک بیاں میں کہا ہے کہ اللہ تبارک وتعالی ٰکا احسان ہے کہ انٹر سکول کھیلوں کے مقابلے میں جی ایچ ایس  مستوج کی فٹ بال ٹیم نے صوبائی چمپئین بن گئی ہے ۔شاہی باغ پشاور کے فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گیےانٹر سکول صوبائی فٹ بال فائنل میچ میں GHSSمستوج ضلع اپر چترال کی فٹ بال ٹیم نے بونیر کی ٹیم کو شکست دے کرمقابلہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ چترال کی ٹیم کو یہ اعزاز پہلی مرتبہ حاصل ہوا ہےاس لیے  اس تاریخی کامیابی پر تمام چترالی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اس کامیابی کو ممکن بنانے کے لیے ہمارے بچوں نے جس جذبے سے کھیلااور جو شاندار کھیل پیش کیاوہ لائق صد تحسین ہے۔ڈی ای او نے مزید کہا کہ اس موقع پر ایم۔پی۔اے وزیر ذادہ ، رحمت غازی،سیدابراہیم شاہ طائر اور دوسرے معتبرات تشریف لائے اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
109430cookie-checkگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کی فٹ بال ٹیم کو مبارک باد، ڈی- ای -او اپر چترال

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This