ریشما کی نیوز کاسٹر بننے کی خواہش

بمبوریت(زیل نمائندہ) کالاش وادی بمبوریت سے تعلق رکھنے والی ریشماالیکٹرانک میڈیا میں نیوز کاسٹر بننے کی خواہش رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کالاش قبیلے سے پہلی نیوز کاسٹر بننے کی شدید خواہش رکھتی ہوں  اور اس خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک میں بے چین رہوں گی۔ ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالاش ثقافت اپنی انفرادیت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور اس انفرادیت کو مزید دوام بخشنے کے لیے نیوز میڈیا میں جانے کا شدید شوق ہے۔ کالاش وادیوں کی پسماندگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دورافتادہ وادیوں میں رہائش پذیر لوگوں کے لیے زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں جن کی وجہ سے کالاش قبیلے کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔  انہوں نے شدید خواہش ظاہر کی کہ اگر انہیں میڈیا میں کام کرنے کا موقع ملا تو اپنے علاقے لوگوں کی ترقی کے لیے کردار ادا کروں گی۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
109140cookie-checkریشما کی نیوز کاسٹر بننے کی خواہش

کالم نگار/رپورٹر : گل حماد فاروقی

Share This