جعفرحیات ذوقی کے شعری مجموعہ’ہردی پھت ذوقی’کی تقریب رونمائی

چترال (زیل نمائندہ) کھوارکے نواجوان صاحب کتاب شاعر جعفر حیات ذوقی کے شعری مجموعہ ‘ہردی پھت ذوقی’کی تقریب رونمائی گزشتہ دنوں چترال میں ہوئی۔انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال کے زیرانتظام  ٹاؤن ہال چترال میں منعقدہ اس تقریب میں ڈاکٹرتاج الدین شررصدر محفل اور صفت زرین مہمان خصوصی تھے۔ کافی تعداد میں شعراء،ادباء،سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے محبوب الحق حقی نے کہا کہ ذوقی اصل میں غزل کے شاعر ہیں البتہ انہوں نے مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی ہے جو قابل ستائش ہے۔ فرید احمد رضا نے کہا کہ ذوقی کی شاعری آمد کی شاعری ہے اور آمد کی شاعری فطرت کو بہت قریب ہے جس کی وجہ سے شاعری میں نکھار نظر آتاہے۔انہوں نے کہا کہ ذوقی نے کتاب میں دوسرے الفاظوں کے ساتھ محاوروں کا زبردست استعمال کیا ہے  جو ایک نئی جہت کی طرف مائل کرتے ہیں۔ علاؤالدین عرفی نے کہا کہ شاعری کا مرکز اور محور زبان و ادب ہے اور زبان وا دب کو ترقی دینے کے لیے شاعری ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور ذوقی نے اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ تخلیق کی ہے۔ ذاکر محمد زخمی نے کہا کہ ہردی پھت ذوقی کھوار شعری ادب میں ایک اہم اضافہ ہے اور ذوقی سے مزید تخلیقی سرگرمیوں نے جاری رکھنے کی امید کرتے ہیں۔اس موقع پر تاج الدین شرر نے اپنے مقالے میں ذوقی کی شاعری میں منظرکشی کے معیارکو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غزل کی شاعری میں منظرکشی کے پیمانے کو بہترین انداز میں  بیاں کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوقی کی شاعری میں نیا انداز اور رجحان نظر آتاہے جو شعروادب کے لیے نہایت ضروری ہے۔ مہمان خصوصی صفت زرین نے ذوقی کی شاعری کے ساتھ ساتھ ان کے سماجی کاموں کو سراہا اور توقع ظاہر کی  کہ جعفرحیات ذوقی آنے والے وقتوں میں بھی سماجی کاموں کے ساتھ زبان و ادب کی ترقی میں بھی کردار ادا کرےگا۔ آخر میں انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال کے صدر محمد نواز رفیع اور صاحب کتاب جعفر حیات ذوقی نے بھی خطاب کیا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
109060cookie-checkجعفرحیات ذوقی کے شعری مجموعہ’ہردی پھت ذوقی’کی تقریب رونمائی

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This