چترال پریس کلب کے انتخابات ،متفقہ طور پر ظہیرالدین صدر

چترال (زیل نیوز) چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2020ء آج ہونے تھے لیکن ممبران نےبغیر انتخابات کے متفقہ طور پر ظہیرالدین (روزنامہ ڈان) کو  صدر منتخب کیا۔ دیگر عہدیداروں میں سیف الرحمن عزیز (سماء ٹی۔وی)سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل (پی ٹی وی) نائب صدر، عبدالغفار (روزنامہ جہاد) جنرل سیکرٹری، نورافضل خان (روزنامہ آج) فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ (روزنامہ امت) آفس سیکرٹری چن لیے گئے۔پوری کابینہ اور خصوصاً صدر نے اپنے اوپر   مسلسل اعتماد کرنے پر اراکین کا شکریہ اداکیا اورصحافی برادری کے مسائل کے حل میں کردار اداکرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
109380cookie-checkچترال پریس کلب کے انتخابات ،متفقہ طور پر ظہیرالدین صدر

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This