نورزہ شیر علی نے برطانیہ سے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی

چترال (زیل آن لائن)اپر چترال کے گاؤں بریپ سے تعلق رکھنے والی ہونہار بیٹی نے یونیورسٹی آف باتھ انگلینڈ سے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں ماسٹرکی ڈگری مکمل کرلی۔انہوں نے میٹرک سلطان محمد شاہ آغاخان سکول کراچی ، آئی کام اےکےایچ ایس ایس کراچی جبکہ بی ایس سوشل سائنس شہیدذولفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے کی ہے۔ اس کے بعد انہیں کامن ویلتھ سکالرشپ میں داخلہ ملی تھی۔

یادرہے نورزہ شیرعلی (مرحوم) ساکن بریپ کی صاحبزادی ہے اور اپنی کامیابی کو  اللہ تعالیٰ‌کی مہربانی ، والدین کی دعاؤں اوراپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیا ہے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
108570cookie-checkنورزہ شیر علی نے برطانیہ سے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This