ڈویژنل سطح پر انٹرسکول فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں بونی میں تقریب

بونی (زیل نمائندہ)گزشتہ دنوں سوات میں انٹرسکول کھیلوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول مستوج کی فٹ بال نے مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔اس ٹیم کے اعزاز میں  گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے ہال میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  اس تقریب میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ  اپر چترال کی طرف سے مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکھو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ ایس،ڈی۔پی،او مستوج، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے ڈی،ای او ، ایس،ڈی،ای ،اوز،اے،ڈی،اوز، پرنسپلز اور اساتذہ صاحبان نے شرکت کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں سے صحت مند معاشرہ وجود میں آتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ آج انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے طلباء نے ڈویژنل لیول پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں جس سے ہمارے نوزائیدہ ڈسٹرکٹ کانام روشن ہوا ہے۔مہمان خصوصی نے امید کا اظہار کیا کہ ہمارے نوجوان صوبائی لیول پر بھی ہمیں کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے بہترین پرفارمینس دینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
107950cookie-checkڈویژنل سطح پر انٹرسکول فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں بونی میں تقریب

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This