اٹلی شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے تیار

زلفی بخاری کا کہنا ہے اٹلی شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے اٹلی شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے تیار ہوگیا ہے، سیاحتی ترقی سے ملکی معیشت میں 20ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اٹلی پاکستان میں سیاحتی شعبے میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے، زلفی بخاری سے پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر نے خصوصی ملاقات کی اور پاکستانی سیاحت کے فروغ کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

اس موقع پر اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، اٹلی پاکستان میں سیاحتی منصوبوں میں تعاون کا خواہاں ہے جبکہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے مزید اقدامات بھی کریں گے۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ سیاحت کا شعبہ وزیر اعظم کے دل کے بہت قریب ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اور بڑے فیصلے کیے ہیں۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
105890cookie-checkاٹلی شمالی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے تیار

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیٹ ورک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This