پشاور میں کھیلاگیا پولو میچ چترال ٹیم کے نام

پشاور(زیل نمائندہ) گلگت بلتستان اور چترال  A پولوٹیموں کے درمیان ایک آزمائشی میچ گزشتہ دنوں پشاور ریس کور گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں چترال کی پولو ٹیم نے گلگت بلتستان کی پولو ٹیم کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ مقررہ وقت میں مقابلہ پانچ پانچ گولوں سے برابر رہا اور اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ برابر رہا۔آخری اضافی وقت میں چترال کی ٹیم نے دو گول کرکے پانچ کے مقابلے میں سات گولوں سے مقابلہ جیت لیا۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی مہمان خصوصی تھے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں چترال اور گلگت بلتستان کے فری اسٹائل پولو کی تعریف کیے اور اسے سیاحتی ترقی میں کلیدی کردار کا حامل قراردیا۔ میچ کے فوراا بعد اسٹار پلئیر اظہار علی خان کا گھوڑا ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے مرگیا۔  اس موقع پربڑی تعدادمیں  چترال اور گلگت بلتستان کے شائقین پولونے کھیل سے محظوظ ہوئے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
103930cookie-checkپشاور میں کھیلاگیا پولو میچ چترال ٹیم کے نام

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This