عوام کی سہولت کے لیے چترال میں جمعہ بازار کا افتتاح

چترال(زیل نمائندہ)  موجودہ وقت میں اشیاء خوردنوش  کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور شدید مہنگائی کے وجہ سے عوام پریشان حال ہیں ۔ چترال میں عوام کو سستے داموں اشیاء خوردنوش  کی فراہمی کے لیے اتالیق پل کے احاطے میں جمعہ بازار کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ،صدر تجاریونین  اور مختلف شعبوں سے  تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔ اے سی چترال نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے عوام کو اشیاء خوردنوش کی سستے داموں فراہمی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تجار برادری پر بھی زور دیا کہ وہ عوام کو سستے داموں اشیاء خوردنوش کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
103860cookie-checkعوام کی سہولت کے لیے چترال میں جمعہ بازار کا افتتاح

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This