ضلعی انتظامیہ کا مس کیری کی بھرپور حمایت کا اعلان

پشاور(زیل نمائندہ)لینگ لینڈسکول اینڈ کالج چترال کی گورننگ باڈی نے چیف سکریٹری کے پی،کمشنر ملاکنڈ، ڈپٹی کمشنر لوئرچترال اور دیگر سرکاری عہدیداروں سے سکول کودرپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ ہفتے میں سکول کے نظم و نسق کے ڈھانچے کے حوالے سے فالو اپ میٹنگ ہوگی۔ صوبائی حکومت نے  یقین دلایا کہ وہ اس ادارے کو اپنی مکمل مدد فراہم کرے گی۔
کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود نے گورنگ باڈی کو یہ یقین دہانی کرائی کہ حکومت مس کیری شوفیلڈ کو سکول کی بحیثیت پرنسپل اُن کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور اس کے کام میں ان کی مدد کرے گی۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
103250cookie-checkضلعی انتظامیہ کا مس کیری کی بھرپور حمایت کا اعلان

کالم نگار/رپورٹر : زیل ان لائن

Share This