گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول موری لشٹ میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی

موری لشٹ(زیل نمائندہ) اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسان سوز مظالم کے خلاف گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول موری لشٹ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجتہی ریلی کا اہمتام کیا گیا۔ حکومت پاکستان اور محکمہ تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی اداروں میں ہر جمعے کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجتی ریلی کاانعقاد ہوتا ہے۔ اس موقع پر طلباء نے بینرزاور پلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پر ہندوستان کے  مظالم کے خلاف اورکشمیریوں سے یکجہتی  کے نعرے درج تھے۔ پرنسپل اور اساتذہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کشمیرمیں ہندوستان کی جارحیت اور مظلوم کشمیریوں کو یرغمال بنانےاور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کو لمحہ فکریہ قراردیا۔انہوں نے عالمی قیادت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں کئی دنوں سے لاک ڈاؤن اور کرفیو کے خاتمے کے لیے اپناکردار ادا کریں ۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
103290cookie-checkگورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول موری لشٹ میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This