چترال (زیل ڈیسک) چترال کی ہونہاربیٹی ڈاکٹرسلطانہ طویل علالت کے بعد آج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئی ہیں. وہ گزشتہ کئی مہینوںسے زیرعلاج تھیں. انھیں کراچی سے چترال پہنچاکر آبائی قبرستان زرگراندہ چترال میں سپرد خاک کردیا جائیگا. وہ ڈی ایچ کیوہسپتال چترال ( گائنی اینڈ چائلڈ یونٹ جنگ بازار) میں سینئرمیڈیکل آفیسرتعینات تھے. اورگزشتہ دوعشروں سے چترال میں خدمات انجام دے رہی تھی.
زیل نیٹ ورک کے پلیٹ فارم سے ہم مرحومہ کی ایصال ثواب کے لیے دعاگو ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔