عالمی یومِ امن کی مناسبت سے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں تقریب

چترال (زیل نمائندہ) گزشتہ دنوں عالمی یومِ امن کے حوالے سےآغاخان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان ِ خصوصی ایریا منیجر  اطرب چترال شیر ڈوم  تھے جبکہ مہمان مقرر معروف مذہبی اسکالرمولانا قاضی سلامت اللہ  تھے۔  اپنے خطاب میں انہوں نےقرآنی تعلیمات کی روشنی میں دنیا کے لیے امن کی اہمیت کو واضح کیا۔ بعد ازاں طالب علموں نے دنیا کے سب سے قدیم امن معاہدے ”میثاق مدینہ“ کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔ ”مطالعہ پاکستان کے ذریعے امن کی تعلیم“، نوبل پرائز کی تاریخ اور مصوری کے مقابلے جیسے تعمیری اور تاریخی حوالے بھی پروگرام کا حصہ تھے۔  پروگرام کے آغاز میں فیکلٹی ممبر مختار علی نے پروگرام کے مقاصد سے حاضرین کو آگاہ  کرتے ہوئے کہا کہ اس سال”ماحولیاتی ایکشن برائے امن کے تھیم کے تحت یہ دن منایا جاریا ہے۔ اس دن کا مقصد عالمی امن کے بارے میں طلباء کو  آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ  ان کو علمی میدان میں امن کے سفیر کے طور پر متعارف کروانا ، ماحول کے حوالے سے اپنےکردار کو سمجھنے ، اپنے گھر اورمعاشرے  میں ایک مثالی فرد کی حیثیت سے زندگی گزارنےکے قابل بنانا شامل ہیں- پروگرام کے آخر میں پرنسپل طفیل نواز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
102210cookie-checkعالمی یومِ امن کی مناسبت سے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں تقریب

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This