ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ کی جانب سے گولین سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

چترال (زیل نمائندہ) چترال کی وادی گولین میں جامی اشپار نامی گلیشئیر پھٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور ہزاروں افراد کے متاثرہ علاقوں میں محصور ہونے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ پاکستان کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ کل بروز جمعہ06/09/2019ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ پاکستان فوڈ پروگرام کے تحت گولین سیلاب متاثرین میں 150فوڈ پیکجز جس میں آٹا، چینی، چاول، دالیں، خشک دودھ، گھی،مصالحہ جات و دیگر اشیاء خوردونوش تقسیم کئے گئے۔ علاقے کے لوگ مذکورہ ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔اس حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ چترال کے ذمہ دار نے کہا کہ ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW) ٹرسٹ پاکستان چترال میں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی غم میں شریک ہیں اور ان کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
101660cookie-checkڈاکٹرز ورلڈ وائڈ کی جانب سے گولین سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

کالم نگار/رپورٹر : ارشاد اللہ شاد

Share This