شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی میں رواں ماہ سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن منعقد ہوگا

چترال (زیل نمائندہ ) شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال میں عملی سائنس کی اہمیت کو فروغ دینے اور طلبہ میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن اس ماہ کی ۲۸ اور ۲۹ تاریخ کو منعقد ہوگا۔  ضلعی انتظامیہ زیرین چترال اور محکمہ تعلیم چترال کے تعاون سے اس ایگزیبیشن میں ضلع چترال کے تمام تعلیمی اداروں کے  طلباء طلبات حصہ لیں گے – ایگزیبیشن میں حصہ لینے والے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ 25 ستمبر تک اپنے Projects کی تفصیلات ڈائیریکٹر پروگرامز شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی احتشام الرحمن کے دفتر میں جمع کرسکتے ہیں-ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اس ایگزیبیشن  کو کامیاب کرنے کے لیے ڈائریکٹر( ایس او ڈبیلواے) فداء الرحمان کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
101330cookie-checkشہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی میں رواں ماہ سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشن منعقد ہوگا

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This