جشن بروغل ۲۰۱۹ ستمبرکی ۱۲ تاریخ تک ملتوی

چترال(زیل نمائندہ)ضلعی انتظامیہ اپر اور لوئر چترال، چترال سکاؤٹس اور ٹوارزم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے مشترکہ انتظام سے منعقد ہونے والا جشن بروغل جو رواں ماہ کی ۶ سے ۸ تاریخ تک چترال کے دوراُفتادہ علاقہ بروغل میں منعقد ہونا تھا یوم عاشور کے تقدس کے پیش نظرملتوی ہوگیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ جشن بروغل ۲۰۱۹ اب ۶ ستمبر کی جگہ ۱۲ ستمبر کو شروع ہوگا جس کے لیے انتظامات کو آخری شکل دی گئی ہے۔  اس جشن میں  خوش گاؤ پولو،رسہ کشی، مقامی ثقافت اور دوسرے مقامی کھیل ہوں گے۔  

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
101210cookie-checkجشن بروغل ۲۰۱۹ ستمبرکی ۱۲ تاریخ تک ملتوی

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This