شہزادہ سکندرالملک چترال A ٹیم کے کپتان ہوں گے

چترال (زیل نمائندہ) اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ چترال نے آخر کار سلیکشن کمیٹی کی سفارشات  اور عوامی دباؤ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چترال کے معروف پولو کھلاڑی شہزادہ سکندرالملک کو چترال کی A ٹیم کا کیپٹن بنایاہے۔  یاد رہے ڈپٹی کمشنر زیرین چترال خورشید عالم محسود نے بطور چئیرمین پولو سلیکشن کمیٹی شہزادہ سکندر الملک کا نام چترال کے ۴۰ ممکنہ کھلاڑیوں کی لسٹ سے نکالتے ہوئے انہیں چترال اے ٹیم کی  کپتانی سے بھی محروم کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور پولو شائقین کی طرف سے انتظامی سربراہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا اور فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی۔ آخر کارکمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کی مداخلت پر  ڈپٹی کمشنر چترال نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے شہزادہ سکندرالملک کو نہ صرف ٹیم میں شامل کیا ہے بلکہ انہیں چترال اے  ٹیم کا کیپٹن بھی بنایا ہے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
97900cookie-checkشہزادہ سکندرالملک چترال A ٹیم کے کپتان ہوں گے
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This