Zeal Breaking News

شندور میں چترال کی سول پولو ٹیمیں حصہ نہیں لیں گی

چترال (زیل نمائندہ )شندور پولو فیسٹیول ۲۰۱۹ء جو روان مہینے کی ۷ سے ۹ تاریخ تک شندور کے مقام پرمنعقد ہوگا  چترال کی سول پولو ٹیموں نے  حصہ لینے  سے انکار کیاہے۔  چترال کے انتظامی سربراہ نے پولو سیلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرتے ہوئے چترال کے مایہ ناز پولوکھلاڑی شہزادہ سکندرالملک کا نام آخری لسٹ سے نکالا تھا۔  اس تناظرمیں  چترال پولو ایسوسی ایشن اور سلیکشن کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کی پولو سیلیکشن کمیٹی کے کام میں مداخلت کوافسوس ناک قراردیتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ اجلاس کے بعد چترال پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے صدراور سلیکشن کمیٹی کے ممبران نے ایک پریس کانفرنس  میں سویلین کی چار ٹیموں  کو شندور نہ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کیا۔  ان ٹیموں میں چترال سی، چترال ڈی،سب ڈویژن مستوج اور لاسپور شامل ہیں۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
97710cookie-checkشندور میں چترال کی سول پولو ٹیمیں حصہ نہیں لیں گی
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This