گورنمنٹ(گرلز) ڈگری کالج چترال میں خدمات سے متعلق قانون بارے سیمینار

چترال(زیل نمائندہ) گورنمنٹ ڈگری کالج (زنانہ) چترال میں خدمات سے متعلق قانون کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے  طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سیمینار کا بنیادی مقصد خیبر پختونخوا سروس ایکٹ سے متعلق آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ خدمات کی نوعیت اور سرکاری اداروں کا مقررہ وقت میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ سیمینار میں  ڈی ایم او رائیٹس ٹو پبلک سروس کمیشن چترال منیر احمد نے ایکٹ سے متعلق اپنے بریفینگ میں بتایا کہ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ اور اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیےہیں  اور اب رائیٹس ٹو پبلک سروس ایکٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنی شکایات کا اندراج کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  متعلقہ ادارے وقت ِمقررہ پر ان شکایات کے ازالے کا پابند ہر صورت پاپند  ہے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
97530cookie-checkگورنمنٹ(گرلز) ڈگری کالج چترال میں خدمات سے متعلق قانون بارے سیمینار
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : کریم اللہ

Share This