سابق جنرل حمید گل کا بیٹا عبداللہ گل 4 روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے

چترال (زیل نمائندہ) سنیئر تجزیہ کار اور مرکز دانش میثاق کے ڈائریکٹر اور تحریک جوانان پاکستان کے مرکزی چئیرمین 21 جون سے چار روزہ دورے پر چترال آرہے ہیں۔ عبداللہ گل سابق جنرل حمید گل کے فرزند ہیں ۔ چترال کے دورے کے موقع پر مہمان گرامی چترال کے نوجوانوں، دانشوروں، وکلاء اور زندگی کے مختلف طبقے کے افراد  سے مخاطب ہوں گےاور ان سے تبادلہ خیال کریں گےاور پولو گراونڈ چترال میں ایک نمائشی میچ میں پولو بھی کھیلیں گے۔ عبداللہ گل چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ (سی اے ای ایچ) کے دعوت پر چترال تشریف لارہے ہیں۔

عبداللہ گل چترال کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے چترال پریس کلب کے پروگرام مہراکہ میں خطاب کریں گے۔ جبکہ دوسرے دن وہ بمبوریت کا دورہ کریں گے وہاں بمقام شیخاندہ کلاں میں ایک روزہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ اس سے اگلے دن مہمان گرامی بار کونسل چترال سے بھی خطاب فرمائیں گے۔ اپنے دورے کے اخری دن مہمان گرامی بونی میں”پاکستان کو درپیش چیلنجز اور نوجوانوں کے کردار” کے موضوع پر  ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے اور ساتھ ہی اپر چترال کے بار کونسل کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
96960cookie-checkسابق جنرل حمید گل کا بیٹا عبداللہ گل 4 روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : سُپر ایڈمین

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیٹ ورک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This