موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کی اطلاق کو موثر بنانے کے لیے خصوصی اجلاس

بونی(زیل نمائندہ) تحصیلدار مستوج ربنواز خان کی زیرِ صدارت عمائیدین علاقہ،محکمہ پولیس کے افسراں اورصحافی حضرات کا  کم عمرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکل کی بےجا استعمال اور اس کے نتیجے میں آئےروز رونما ہونے والے دلخراش حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کی خاطرخصوصی اجلاس،اس موقے پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد کم عمر لڑکوں کی طرف سے موٹرسائیکل کا غیرقانونی استعمال اور اس کے تتیجے میں کسی بھی واقعے کی زمہ داری اسکے والدین پرعائد ہوگی،قانون کے ساتھ مذاق کرنے والے ان نو عمر نوجوانوں کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے موٹرسائیکل کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ۲۵ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔اپر چترال کی انتطامیہ نے میڈیا کے زریعے سے والدین کو آخری مرتبہ متنبہہ کیا ہے کہ وہ اپنے۱۸ سال سےکم عمر بچوں کوموٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دے،بصورتِ دیگرآج کے بعد انکے خلاف کسی بھی قسم کے سخت سے سخت قانونی کاروائی سے دریع نہیں کیا جائے گا،جو کہ انکےبچوں کے مستقبل پر بھی اثرانداز ہوسکتاہے

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
96370cookie-checkموٹرسائیکل چلانے پر پابندی کی اطلاق کو موثر بنانے کے لیے خصوصی اجلاس
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : سُپر ایڈمین

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیٹ ورک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This