گرین لشٹ میں زیر تعمیر پل کا ایک پیلردریا برد

گرین لشٹ(گل حماد فاروقی)بالائی چترال کے علاقہ گرین لشٹ میں اویر،لون اور گہکیر کے لیے بننے والاآرسی سی پل کا ایک پیلر تعمیر کے دوران گرکر دریا برد ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین لشٹ کے مقام پر دریاء چترال پر زیر تعمیر پل کا ایک پیلر اس وقت وزن برداشت نہ کرتے ہوئے دریا میں جاگرا جب اسے اوپر ڈالا جارہا تھا۔  مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پل میں جو میٹریل استعمال ہوا ہے وہ ناقص تھا۔یہ خبرسوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار انجینئر اور ٹھیکدار کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے یہ پل محکمہ  کمیونیکیشن اینڈ ورکس(C&W) کی زیر نگرانی بن رہا تھا۔

Zeal Mobile Reporter
Share This