بونی میں سستا بازار، اشیاء خوردونوش پہنچ گئیں

بونی(زیل نمائندہ) نیا ضلع اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں رمضان المبارک کے دوران عوامی سہولت کے لیے قائم کیے جانے والا سستا بازارتین دن تک برائے نام بن کر آخر کار اشیاء خوردونوش کو زینت بخشی۔   ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود کی طرف سے لگائے گئے بینرز سے لگتاتھا کہ اس بازار میں صارفین کے لیے سستے داموں اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہوں گے لیکن حقیقت میں اس بازار میں بینرزکے سوا کچھ بھی نظر نہیں آرہا تھا۔سوشل میڈیا میں اس بابت صارفین کی طرف سے پیغامات اور تبصرے موصول ہورہے ہیں جن میں اپر چترال کے انتظامیہ خصوصاً تحصیل میونسپل اتھارٹی (بونی اور موڑکھو)کو  شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا  جس کے بعد تحصیل میونسپل اتھارٹی بونی اور موڑکھوحرکت میں آگئے اور فورًا اس بازار میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی شروع کی۔

Zeal Mobile Reporter
Share This