رمضان المبارک میں گران فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی

چترال (زیل نمائندہ )اسسٹنٹ کمشنر محمد عالمگیر نے چترال بازار میں کاروائی کرتے ہوئےکئی دکانداروں کو مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر چالان اور ایف آئی آر کرکے پولیس کی تحویل میں دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرچترال خورشیدعالم محسود نے رمضان المبارک  میں ضروری اشیا ء کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو خصوصی ہدایات جا ری کی ہیں۔ اس سلسلے میں اے سی چترال  نے کاروائی کر تے ہوئے چترال بازار کے مختلف مقامات پر گران فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئےکئی دکانداروں کوچالان اور گرفتار کیا۔ چترال  کے مختلف علاقوں سے جن افراد کو گرفتاراور چالان کیا گیا ہے ان میں نانبائی، سبزی و فروٹ فروش ، ریسٹورنٹ مالکان اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
95140cookie-checkرمضان المبارک میں گران فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : زیل نمائندہ

Share This