پشاور میں کتاب’فنون لطیفہ اور چترال’کی تقریب پذیرائی

پشاور(زیل نمائندہ)شہزادہ تنویرالملک کی کتاب ‘فنون لطیفہ اور چترال’جس کی تقریب رونمائی رواں ماہ چترال میں ہوئی تھی تقریب پذیرائی  پشاورمیں منعقد  ہوئی۔ گندھاراہندکوبورڈاورانجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے مشترکہ انتظام سے منعقدہ اس تقریب میں بڑی تعداد میں اہل علم، ادباء، شعراء اور زندگی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر اسرارالدین جبکہ مہمان خصوصی گندھار ہندکو بورڈ کے محمدضیاء الدین تھے۔  کتاب پر ڈاکٹر صلاح الدین، عنایت جلیل قاضی، مہربان الٰہی حنفی اور دوسروں نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے کھوارادب اور ثقافت میں نیااضافہ قرار دیا۔

Zeal Mobile Reporter
Share This