رمضان المبارک کی آمد، چترال اور بونی  میں سستابازارکا قیام

چترال(زیل نمائندہ) رمضان المبارک کی آمد پر چترال میں عوام کے لیے سستابازار کا قیام عمل میں لایا گیا۔صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ چترال نے رمضان المبارک کے دوران عوام کی سہولت اور اشیاء خوردونوش کی سستی قیمت پر فراہمی کے لیے اس بازار کا اہتما م کیاہے۔ گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر چترال محمد  عالمگیر، ڈی ایف سی چترال فضل باری ، عوامی اورتجار یونین کے نمائندوں  سمیت عوام کی کثیر تعداد نے اس بازار کا باقاعدہ افتتا ح کیا۔  اس موقع پر اے سی چترال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہوگی کہ عام عوام کو اشیاء ضرورت ان کی  دہلیز پر پہنچایا جائے اور انتظامیہ کھانے پینے و دیگر خورد نوش اشیاء پر خصوصی چیک اینڈ بیلنس رکھے گی۔دریں اثناء اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق بالائی چترال کے عوام کی سہولت کے لیے  ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں سستا بازار کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
95050cookie-checkرمضان المبارک کی آمد، چترال اور بونی  میں سستابازارکا قیام
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : زیل نمائندہ

Share This