AKHSSکوراغ میں یوم مزدور کی تقریب

کوراغ(زیل نمائندہ) یوم مئی کے موقع پر آغا خان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ میں مزدوروں کو عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بچیوں نے خاکے اورٹیبلوبھی پیش کیے جس میں مزدوروں کے ساتھ اظہار یک جہتی کو اجاگر کیاگیا۔ مقررین نے اس موقع پر ملک میں مزدوروں کی اہمیت و کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مزدور شب روز ایک کرکے جو کردار ادا کررہے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔انہوں نے مزدوروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے کردارادا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
94960cookie-checkAKHSSکوراغ میں یوم مزدور کی تقریب
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : زیل نمائندہ

Share This