مسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ دین سے دوری ہے، سراج الحق

چترال(زیل نمائندہ)مسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ دین سے دوری ہے۔ جب تک مسلمان دین کے ساتھ جڑ ے نہ رہیں ان کو سکون نصیب نہیں ہوگا اورنہ وہ کامیاب ہوں جائیں  گے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے جامعہ اقامت دین سنگور میں ختم بخاری شریف کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ مربع میل پر اسلامی دنیا محیط ہے  وردنیا کے 75 فیصد حصہ پٹرول مسلمانوں کے پاس ہے مگر اسلامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ان کا مثال قبرستان جیسا ہے۔  ہم جب تک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوں گے ہم امریکہ اور یورپ کا غلامی ہی کریں گے۔ ہمیں چاہئیے کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر بھیگ کا کشکول توڑ دے اور خود انحصاری پر عمل پیرا ہوں۔ تعلیمی اداروں میں 27 قسم کی تعلیمی نصاب پڑھایاجاتا ہے ۔ ایسے تعلیمی ادارے بھی ہیں جن کو یورپی ممالک فنڈ دیتے ہیں  اور غیر سرکاری اداروں کے ذریعے ان کو فنڈ ملتا ہے ۔ اس موقع پر امیر  جماعت اسلامی سراج الحق نے لوگوں سے وعدہ لیا کہ وہ اپنی صلاحیت کو نفاذ اسلامی کے لیے  استعمال کریں  اور جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو دین کی سربلندی کے لیے  کام کرتی ہے۔

ختم بخاری شریف کے موقع پر شیح الحدیث والقرآن ڈاکٹر عطا ء الرحمان ناظم اعلےٰ رابطہ المدارس الاسلامیہ پاکستان نے جامعہ اقامت دین میں طالبات سے بخاری شریف کی آخری حدیث سنی۔اس موقع  پر خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے حاظرین پر زور دیا کہ وہ دین اسلام کی پیروی کریں  جو دین و دنیا میں کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ مولانا شیر عزیز سابق امیر جماعت اسلامی، مولانا جمشید امیر جماعت اسلامی چترال اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر جامعہ اقامت الدین کے مدیر مولانا حفیظ الدین نے مدرسے کی تاریح پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل یہ مدرسہ بالائی چترال کے علاقہ تورکھو میں تھا بعد میں اسے سنگور منتقل کیا گیا اور ان کے والد حاجی مولوی خان اس مدرسے کی نگرانی کرتے ہیں ۔ پہلے سال اس جامعہ کے طالبات نے سالانہ امتحان میں صوبے بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔ اس سال اس مدرسے کی 39 طالبات نے رابطۃ المدارس الاسلامیہ کے تحت امتحانات میں شریک ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ختم بخاری شریف کا پہلا دور ہے جس میں د س طالبات نے حدیث کی مشہور کتاب بخاری شریف ختم کی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس بابرکت تقریب میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی، ضلع ناظم مغفرت شاہ اور جماعت اسلامی کے اکابرین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے بارش کے باوجود بھی شرکت کی۔ بعد میں مولانا شیر عزیز کے دعائیہ کلمات سے یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
93830cookie-checkمسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ دین سے دوری ہے، سراج الحق

کالم نگار/رپورٹر : گل حماد فاروقی

Share This