جامعہ چترال میں تین روزہ کتب میلہ شروع

چترال(زیل نمائندہ) یونیورسٹی آف چترال میں تین روزہ کتب میلہ شروع ہوچکا ہے جس میں مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی ہیں۔  یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کتب میلہ کا انعقاد  جامعہ چترال ،اقراء بک ایجنسی ،ویژن بک راولپنڈی، جناح بک کمپنی لاہور، بک اوشئین اسلام آباداور ولڈبک اسلام آباد کے مشترکہ تعاون سے ہورہا ہے۔  کتب میلہ میں فن، ادب، سائنس،فلاسفی ،ناول کے علاوہ مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی ہیں۔  کتب میلہ رواں ماہ کی ۱۳ تاریخ تک جاری رہے گا ۔

Zeal Mobile Reporter
Share This