گلگت بلتستان کی بیٹیوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا

گلگت بلتستان(زیل نمائندہ) ابوظہبی میں عالمی سپیشل اولمپک ۲۰۱۹ کے مقابلوں میں گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقہ چیپورسن گوجال ہنزہ سے تعلق رکھنے والی فرزانہ ، صابینہ اور ناجیبہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ اور سیلور میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ فرزانہ نے تین گولڈ میڈلز لانگ جمپ، شورٹ پٹ اور دو سو میٹر ریس میں اپنے نام کر لی جبکہ ناجیبہ نے باسکٹ بال میں گولڈ میڈل اور صابینہ نے چار سو میٹر ریس میں سیلور میڈل جیتے میں کامیاب ہوگئی۔ گلگت بلتستان کی تینوں بیٹیوں کا پاکستان پہنچنے پرپرتباک استقبال کیا گیا۔اسلا م آباد میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں خواتین وحضرات نے ان کا استقبال کیا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
92960cookie-checkگلگت بلتستان کی بیٹیوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This