چترال کے ایک اور فرزند نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

چترال (زیل نمائندہ) یونیورسٹی آف چترال کے شعبہ معاشیات کے لیکچرر یاسر عرفات نے پشاور یونیورسٹی سے اپنی پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ مقالے کا موضوع )1990سے 2015 کے درمیان آزاد ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی کی پاکستانی معاشی ترقی اور توانائی کی کھپت پر اثرات کا تجزیہ ( تھا۔پشاور یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر نائلہ نذیر اس کے سپروائزر تھے جبکہ پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے ڈائیریکٹر سوشل سیکٹر ڈاکٹر فضلِ حکیم اور پاکستان انسٹیٹوٹ فار ڈیویلپمنٹل اکنامکس کے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر انورحسین نے بیرونی ممتحن کے فرائض انجام دیے۔ جامعہ چترال کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اپنے مقالے کی کامیابی سے دفاع کرنے پر ڈاکٹر بخاری نے یاسرعرفات کو مبارکباد دیا اور ساتھ ہی جامعہ چترال میں فیکلٹی ڈیویلوپمنٹ کیلئے ٹھوس اقدامات اور بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
92430cookie-checkچترال کے ایک اور فرزند نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

کالم نگار/رپورٹر : سُپر ایڈمین

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیٹ ورک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This