پروگرام فار پاورٹی ریڈکشن کے تحت ایون یوسی کے لیے صحت عامہ سے متعلق چترال میں روانڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد

چترال (زیل نمائندہ) کیلاش کمیونٹی کی ثقافت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک الگ مقام کے حامل ہے۔ اسی ثقافت کو تحفظ دینے اورایون یوسی کے باشندوں کو بہتر صحت کے سہولیات بہم پہنچانے کے لیے مختلف ادوار میں کئی حکومتی اور غیر حکومتی ادارےبڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں اے کے آر ایس پی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ راونڈ ٹیبل کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہیلتھ دیپارٹمنٹ کےDSV جمال الدین ، کیلاش بشالینی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران،  کمیونٹی ارگنائزیشن کے ممبران، اے کے آر ایس پی ۔پی پی آر پراجیکٹ کے ہیلتھ آفیسر اظہر اللہ،   اے وی ڈی پی کے بورڈ ممبران، اے کے ایچ ایس پی کے منیجر کلینکل ہیلتھ سروسزقادر النساء اور گورنمنٹ ہیلتھ سنٹرکے انچارج نے شرکت کی۔ پروگرام کا ایجنڈا یوسی ایون اور کیلاش وادیوں میں صحت عامہ میں آنے والے مسائل  اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے لائحہ طے کرنا تھا۔ پروگرام میں کیلاش خواتین نےعلاقے میں موجود صحت عامہ کے مراکز،  بشالینی میں موجود صحت کے مسائل اور مشکلات  زیر بحث لائیں۔ پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جبکہ راونڈ ٹیبل کے سہولت کاری محمد نایاب نے انجام دی۔ ہیلتھ افیسر اظہر اللہ نے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی اور پراجیکٹ میں تکمیل شدہ کاموں کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے اس پراجیکٹ میں ایل ایچ ویز ، ایم ٹیز ، گورنمنٹ ہیلتھ فیسلٹیز  کی تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ فراہم کیے گئے میڈیکل کے دوسرے سامان اور بشالینی میں فراہم کردہ سامان اورکمیونٹی  ٹریننگز کا   تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے اگاہی پھیلانے کے لیے کمیونٹی ریسورس پرسنز کے ذریعے 4000 گھرانے کے اور تنظیمی سطح پر سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔  کیلاش وادیوں میں بنائے گئے پبلک لیٹرین کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لیٹرین کی تعداد 76 کے قریب ہے اور ان  ٹوائلیٹس میں معذروں کے ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتری لائی گئی ہے۔

DSV  جمال الدین نے اداروں کے درمیان کوآرڈینشن اور ویکسنشن ٹیموں کے آگاہی دینے کے سلسلے میں  سپورٹ کرنے پر زور دیاجبکہ اے وی ڈی پی کے سابق چئیرمین اور بورڈ ممبرمحکم الدین نے دیہی ترقی میں اے کے آر ایس پی کے کردار کو سراہا۔ آخر میں ہیلتھ آفیسر اظہر اللہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام اس اعلامیے کے ساتھ احتتام پذیر ہو ا کہ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹیز اپنے لیے ریسورس پیدا کریں گے اور باقاعدہ میٹنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اداروں کے ساتھ روابط استوار کریں گے۔پروجیکٹ میں دئیے گئے سامان اور ریسورس کا خیال اور مستقل بنیادوں پر ان کو آگے لے جانے کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے۔ اے کے آر ایس پی حکومتی اداروں اور ہیلتھ مینجیمٹ کمیٹیز کے ساتھ ملکر صحت کے شعبے میں مزید کام کرے گا اور  ایون ، بمبوریت، رمبور اور بریر میں حکومت اٹلی کے فنڈسے  چلنے والی اس پروجیکٹ (پی پی آر) جس میں پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کی تعاون بھی شامل ہے مزید LHVs اور دوسرے صحت کے نمائندوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ہیلتھ سیشنز  برائے اگاہی کا انعقاد اور انفراسٹرکچر میں بھی بہتری لاتا رہے گا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
92380cookie-checkپروگرام فار پاورٹی ریڈکشن کے تحت ایون یوسی کے لیے صحت عامہ سے متعلق چترال میں روانڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد

کالم نگار/رپورٹر : سُپر ایڈمین

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیٹ ورک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This