بونی میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی ریلی

بونی(پرویزلال)تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے آج ہیڈکوارٹر بونی میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اپر چترال کے محّب وطن عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے تحریک حقوق عوام ، سول سوسائٹی اور تجار یونین کے عہدہ داران نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور پاکستان سے دلی وابستگی اور یکجہتی کا انتہائی عقیدت اور جذباتی انداز میں اظہار کیا۔ شرکاء نے مودی سرکار کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا اور اور ضرورت پڑنے پر پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔ ریلی کے اختتام پر تحریک حقوق عوام اپر چترال کی درخواست پر غیور عوام نے رضاکارانہ طور پر اپنا نام تحریک کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ بوقت ضرورت وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کر سکیں۔ آخر میں مودی کا پتلا جلانے کے بعد ریلی احتتام پذیر ہوئی۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
91840cookie-checkبونی میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی ریلی
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This