پاک فضائیہ کی طرف سے ہندوستان کے لڑاکار جہاز گرانے کی خوشی میں چترال میں مٹھائیاں تقسیم

چترال (زیل نمائندہ) پاکستانی فضائیہ کے لڑاکار طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دوطیارے مارگرانے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کی خوشی میں چترال کے شاہی بازار میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر لوگوں کی ایک جم عفیر موجودتھی جو پاک آرمی کے حق میں اور ہندوستان آرمی کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر عوام نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے جنگی جنون اور جارحیت کا جس طرح پاکستانی فضائیہ اور پاک آرمی نے جواب دیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں حکومت ،پاک فوج، سیاسی پارٹیاں اور عوام ایک پیج پر کھڑے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ رات اور آج صبح ہندوستانی لڑاکار طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی کے اندر داخل ہوئے جس پر پاکستانی فضائیہ نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دونوں جہاز گرادے اور ایک پائیلٹ کو زندہ گرفتار کیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے  پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کردی۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
91760cookie-checkپاک فضائیہ کی طرف سے ہندوستان کے لڑاکار جہاز گرانے کی خوشی میں چترال میں مٹھائیاں تقسیم

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This