فرنٹئیرکور پبلک سکول میں چترال میں خواتین کے مسائل بارے تقریب کا انعقاد

چترال (گل حماد فاروقی )چترال میں خواتین کو درپیش مسائل بارے ایف سی پی ایس کے آڈیٹورئیم میں ایک  تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت مسز کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے کی۔تقریب میں مسز ڈی پی او،لیڈی ڈاکٹر چترال سکاوٹس ہسپتال،مسز ایڈجوٹینٹ چترال سکاوٹس،42 مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین جن میں ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ،SRSP,AKRSP AKES,مقامی اور کالاش خواتین کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے اس قسم کی تقریبات کو سراہتے ہوئے چترال میں خواتین کے لیے  پبلک ایریا میں خواتین کے لیے الگ واش رومز،غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے الگ سی جگہ مختص کرنے،چترال میں Psychiatric مریضوں کے لیے سپیشیلیسٹ ڈاکٹر اور چترال کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں بروغل،ارندو،تورکھو،موڑکھو اور گرم چشمہ وغیرہ میں فری میڈیکل کیمپ لگانے پر زور دیا  گیا۔اس موقع پر چترال میں خواتین کے ڈرائیونگ لائسینس کے حصول میں آسانی پر بھی ذور دیا گیا۔تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے خصوصی تعلیم دینی چاہئیے  اور ہر سکول میں اساتذہ اور والدین کے درمیان میٹینگ باقائدگی سے ہونی چاہئیے۔ تقریب کے اختتام پر مسز کمانڈنٹ نے شرکاء میں تحائف تقسیم کیے اور آخر میں خواتین نے اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے پر مسز کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
91680cookie-checkفرنٹئیرکور پبلک سکول میں چترال میں خواتین کے مسائل بارے تقریب کا انعقاد
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This