چترال میں برف باری، مدک لشٹ سنو سپورٹس فیسٹیول منسوخ

چترال (زیل نمائندہ)  گزشتہ دنوں سے چترال میں جاری بارش اور بالائی علاقوںمیں شدید برف باری کی وجہ سے مدک لشٹ میں آج سے شروع ہونے والاتین روزہ  سنو سپورٹس فیسٹیول منسوخ ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی مدک لشٹ سنوفیسٹیول کو برف باری کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برف باری کی وجہ سے مدک لشٹ روڈ میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے روڈ بند ہوسکتاہے۔ اعلامیے میں  چترال سکاؤٹس اور چترال پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ روڈ کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ غیر مقامی افراد کو مدک لشٹ جانے سے روکاجائے۔

زیل نیوز میں شائع مضامین اور کمنٹس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں
90980cookie-checkچترال میں برف باری، مدک لشٹ سنو سپورٹس فیسٹیول منسوخ
Zeal Mobile Reporter

کالم نگار/رپورٹر : زیل نیٹ ورک

http://zealnews.tv/wp-content/uploads/2016/10/favicon-300x300.png
زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔
Share This