Supreme Court Dam Initiative

لاسپور میں برفانی تودا گرنے کی وجہ سے روڈ بند،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

لاسپور(امیرنیاب)لاسپورکومستوج سے ملانے والی واحد سڑک شاہی داس( گشٹ )کے مقام پر ایک مرتبہ پھر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ وقتی طور پر کھول بحال کیا ہے۔ یاد رہے یہ روڈپچھلے ایک مہینے سے متعدد بار بند ہوتا رہاہے جسکی وجہ سے کئے حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں ۔برفانی تودا گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، کئی مسافر زخمی، مسافر گاڑیوں اور موٹر سایئکلوں کو نقصان بھی پہنچ چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو شائد کسی بڑے حادثے کا انتظار ہے۔علاقے کے عمائیدین نے ضلعی انتظامیہ سے روڈ کو مستقل اور فوری طور پر بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

Zeal Mobile Reporter
Share This