Supreme Court Dam Initiative

چیپس اور چترال بائیکرز کے والنٹیرز کی گرین اینڈ کلین پاکستان آگاہی مہم کے سلسلے میں بونی سے گوارد روانگی

بونی ( سرفراز شاہد ) چترال بچاؤ پاکستان بچاؤ اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں چترال بائیکرز اور چپس چترال کی مشترکہ کوششوں سے چیئرمین چپس رحمت علی جعفردوست اور چترال بائکرز  کےچئیرمین اکرام اللہ نے Save Chitral Save Pakistan کا مشن لیکر آج صبح سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی سے گوادر ر کیلئے وانہ ہوگئے ۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس شدید سردی کے موسم میں ہمارا مقصد یہی ہے کہ پاکستان  کے باسیوں کو بتائیں  کہ اس ملک کو 27فیصد پانی چترال سے ملتا ہے ۔ اس لیے  یہاں کے  گلیشئیرز کو بچانا ہے ۔ پانی ہماری زندگی میں ایک نعمت ہے اس کی قدر کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہمارا  ایک بنیادی مقصد اس سفر میں  امن کے پیغام کو عام کرنا  ہے کیونکہ چترال امن کا گہوارہ ہے ۔ اس ریلی کے ذریعے ہم دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔انھوں  نے ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے نوجوان والنٹئیرز سرکاری افسران کا شکریہ ادا کرتے کہاکہ کسی بھی ادارے کا ہمارے ساتھ مالی معاونت نہیں ہے ۔ ہم رضاکارانہ جذبے کے تحت یہ مشن لیکر روانہ ہورہے ہیں۔

Zeal Mobile Reporter
Share This