Supreme Court Dam Initiative
Zeal Breaking News

مولا نگاہ نگاہ مرحوم کی یاد میں تعزیتی پروگرام

وائس آف چترال واٹس ایپ گروپ انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کے روز معروف ماہر تعلیم شاعر و ادیب محقق اور مصنف مولا نگاہ مرحوم کی یاد میں ایک آن لائن طرحی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر شعرا ادبا علما اور دانشور حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی شعراء اور ادبا نے اپنے اشعار کے ذریعے کے مولا نگاہ مرحوم کی علمی ادبی و ثقافتی خدمات پر خوب روشنی ڈالی اور ان کی زندگی کے تمام پہلوں کو اجاگر کیا مشاعرے کا مقصد نگاہ مرحوم کی علمی ادبی وا ثقافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا

قاری سلطان والی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے مشاعرے  کا اغاز کیا ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت معروف نعت خواں محترم نصیر الدین نصیر نے حاصل کی

اس بعد حسب روایت درج ذیل شعرا نے کلام پیش کئے

طاہر شادان،فاروق عبداللہ ،ابوطلحہ سبحان ،سعیدالرحمں ثاقب ،خیرالدین حذیفی،قاضی نذیر بیگ،صفی اللہ آصفی ،علی نورخان راہی،مسرت بیگ،،،

محبوب الحق،نورالھادی،عبدالرحیم،صفدرساجد،اختراعظم اختر،عبیدفلک،منظور سنگال، جعفر منصوری

آخر میں گروپ انتظامیہ اور پروگرام کے منتظمین مولانا حبیب اللہ انقلابی اور مفتی فاروق عبداللہ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور مولانا سعید الرحمن ثاقب کی مرحوم استاذ کے حق دعائے مغفرت کے ساتھ یہ خوبصورت پروگرام اختتام کو پہنچا۔

Zeal Mobile Reporter
Share This